PRODUCT VERIFICATION

ہم اپنے معزز صارفین کو 2 نمبر جعلی مصنوعات سے محفوظ رکھنے کیلئے درج ذیل حفاظتی تدابیر متعارف کرا رہے ہیں برائے مہربانی ہماری مصنوعات خریدتے وقت اپنی تسلی اور اقدامات ضرور کر لیں کہ آپ

اصلی پنجاب انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ گوجرانواله

کی تیار کردہ اصلی مصنوعات ہی خرید رہے ہیں۔ ماہ مارچ 2017 ء سے فروخت ہونے والے پہیوں پر خصوصی اسٹیکر لگایا جارہا ہے جس میں مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات کے طور پرخصوصیات رکھی گئی ہیں۔

پمپ خریدنے سے پہلے حفاظتی تدابیر

استیکر پر بانی کمپنی جناب حاجی ایم بشیر کی تصویر پرنٹ شدہ ہے۔

ایک عدد ہولو گرام جسے زاویہ تبدیل کرنے سے روشنی تبدیل ہوتی ہے ، چسپاں کیا گیا ہے۔ جو کسی بھی صورت میں اُتارنا نا ممکن ہے۔

لفظ اصلی پنجاب کے نیچے بنائے گئے آرٹ ورک کو خصوصی عدسے سے دیکھنے سے انگریزی زبان میں کمپنی کا نام نظر آئے گا۔

خصوصی ٹارچ سے اسٹیکر دیکھنے سے اسٹیکر کے اوپر درج ذیل ڈیزائن ابھر کر نظر آئے گا جو کہ ٹارچ بند کرنے پر اوجھل ہو جائے گا۔ اس خصوصی ڈیزائن میں ہمار اٹریڈ مارک (اے پی آئی) اور 1966 نمایاں طور پر دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ مزید براں خصوصی لائٹ میں حاجی ایم بشیر کی تصویر بھی بغور دیکھی جاسکتی ہے۔

پمپ خریدنے کے بعد اصلی ہونے کی تسلی کرنے کا طریقہ

الف: اسٹیکر پر موجود خفیہ کوڈ جاننے کیلئے سکریچ کریں۔ 

ب: اسکے نیچے موجود 12 ہندسوں کے کوڈ کو 4222272-0324 پر ایس ایم ایس کریں۔

ج:  چند سیکنڈ انتظار کریں 42222720324 کی جانب سے آپکو تصدیقی  ایس ایم ایس موصول ہوگا ۔ اگر پمپ اصلی ہےتو آپکو میسج آئے گا۔

بذریعہ ویب سائٹ

www.apipumps.com.pk الف:  انٹرنیٹ سے وزٹ کریں۔

ب: لوگو کے آگے لکھے ہوئے ” مصنوعات کی تصدیق ” پر کلک کریں۔ 

ب: اس میں 12 ہندسوں کا کوڈ درج کریں اور ” تصدیق کریں” پر کلک کریں۔

د: اگر پمپ اصلی ہے تو آپکو درج ذیل میسج سکرین پر نظر آئے گا۔

بذریعہ انڈرائیڈ ایپ

 API Product Verification الف: اپلیکیشن ڈائون لوڈ کریں۔

ب:   مصنوعات کی تصدیق   پر کلک کریں اور 12 ہندسوں کا نمبر درج کریں۔

ج: اگر پمپ اصلی ہے تو درج ذیل میسج آئے گا۔